درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

فضیلت درودوسلام































                             

                               



نبی کریم ﷺ کا ذکر مبارک اور آپ ﷺ کی خدمت میں درود و سلام
کا نذرانہ پیش کرنا ہمارے لیے باعث سعادت ہے۔
درود شریف ایک محبوب ترین عمل ہے یہ اللہ عزوجل کی رضا و
قرب کا ذریعہ ہے۔ درود شریف کی کثرت سے خطاؤں کا کفارہ اور
گناہوں کی بخشش ہوتی ہے۔
دنیا و آخرت کے تمام امور میں درود شریف کی برکت سے آسانیاں
ہوتی ہیں۔ اس سے تنگدستی دور اور مال میں برکت ہوتی ہے اور
صرف یہ ہی نہیں بلکہ درود شریف کی کثرت سے نبی کریم ﷺ کا
قرب بھی نصیب ہوتا ہے۔
قرآن و حدیث میں درود شریف کی بے شمار فضیلتیں و برکتیں
بیان کی گئی ہیں۔ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تم اپنی
مجلسوں کو مجھ پر درود پاک پڑھ کر آراستہ کرو کیونکہ تمہارا
مجھ پر درود پڑھنا قیامت کے دن تمہارے لیے نور ہو گا۔ (کنز
العمال 25415)
جب درود شریف اتنی فضیلت والا عمل ہے تو جو شخص کوتاہی
کرتے ہوئے اس سے دوری اختیار کرتا ہے اس سے بڑا بد بخت کوئی
نہیں ہو سکتا۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ذلیل و رسوا ہو وہ مغرور شخص جس کے
پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ (ترمذی
3545)
اللہ ﷻ ہمیں درود شریف کی فضیلتیں و برکتیں سمیٹنے کی
توفیق اور نبی کریم ﷺ کا قرب عطا فرمائے۔ 
*آمین ثمہ آمین
x

جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف