۔۔ جب تم مجھ پر درود پڑھو تو اچھی طرح درود پڑھو۔ کیونکہ تمہیں علم نہیں کہ وہ مجھ پر پیش کیا جائے گا

محبت مصطفٰی


 درود شریف کی فضیلت

السلام عليكم. سب سے پہلے درود وسلام کا نزرانہ آقائے دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پاک بارگاہ اقدس میں جن کے صدقے ہمیں رمضان المبارک جیسا مقدس مہینہ ملا اوراسکے بعد ہمیں عید جیسی خوشی یہ سب حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہی بدولت ہے جہاں ہم اپنی خوشی میں اپنے پیاروں کو یاد رکھتے ہیں اور اپنے کئی جان سے پیاروں کو جو اب نہیں رہے ان کو بھی یاد کرتے ہیں اس طرح سب سے زیادہ حق میرے آقائے دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ہے کہ جن سے یہ ساری خوشیاں ہیں اگر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہم بھول جاتے ہیں تو ہم اس پتھر سے بھی بد تر  ہیں کہ جو آقائے دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گزرنے پر درودوسلام پڑھتا درود شریف سے بندہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی یاد میں رہتا اور ان کی یاد سے بڑھ کر تو کسی غیر کی یادنہیں ہو سکتی. درود شریف کی کثرت عید کے دن بھی ہونی چاہیے اب عید ہمیں ہمارے آقائے دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے تو غافل نہیں کر سکتی اگر غافل کر دے تو یہ بے وفائی ہے اپنے محبوب سبحانی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیونکہ ہم محتاج ہیں ان کے ان کو ضرورت نہیں ہمارے ٹوٹے ہوئے لفظوں کی. درود شریف کی فضیلت سب سے بڑھ یہ کہ یہ قبر میں ہمارا ساتھ دے گا. اللہ ہم سب کو اپنے آقائے دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت ،قربت، عشق، حضوری، اور کچہری نصیب فرمائے آمین 

جدید تر اس سے پرانی
ہر نیکی کی ابتداء ھے میرے محبوب کا نام :-صلی اللہ علیہ والہ وسلم
درود شریف ہر مرض کا علاج اسلۓ اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف