۔۔ جب تم مجھ پر درود پڑھو تو اچھی طرح درود پڑھو۔ کیونکہ تمہیں علم نہیں کہ وہ مجھ پر پیش کیا جائے گا

درود شریف سے محبت دراصل حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت ہے

 


درود شریف سے اپنے دل کی دنیا سنواریں یہ دنیا سے بے مطلب ہوکہ:

السلام عليكم! اگرآپ نے آج درود شریف نہیں پڑھا تو ابھی پڑھ لیں.
درود وسلام کی فضیلت میں کیا کسی بشر کی اوقات کہ وہ کچھ لکھ سکے. اس کے پڑھنے والا خود اللہ تعالیٰ ہے.
درود وسلام پڑھنے سے نہ صرف نسبت محمدی صل اللہ علیہ والہ وسلم  حاصل ہوتی ہے بلکہ میرے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی قربت اور نظر رحمت جیسی نعمتوں سے نوازا جاتاہے اور یہ وہ نعمتیں ہیں جن کا کوئی بدل نہیں. درود شریف کی فضیلت میں چند لفظ لکھنے کی کیا اوقات یہ سارامیرے آقا صل اللہ علیہ والہ وسلم کا کرم ہے درود شریف کو اپنا ساتھی چن لو یہ ساری زندگی تجھ سے وفا کرے گا کیونکہ یہ میرے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اسم پاک جو ہے اس درود شریف سے جڑ کر اس سے اپنا واسطہ اپنا تعلق بنا کر تو دیکھو تمہیں پستی سے بلندی پر نہ پہچا دے تو کہنا لیکن اس میں ایک اور مسئلہ جو میرے دیکھنے میں اود سمجھنے میں آیا وہ یہ کہ درود شریف پر کوئی بھی اپنی مرضی سے نہیں آسکتا یہ عطا ہے میں پھر دہراؤں گا کہ یہ عطا سے ہی اس کی توفیق ملتی ہے میں بندہء ناچیز اس کی دعوت دینا اپنا فرض سمجھ کہ دیتا ہوں کہ قبول تو انہوں صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہی کرنا ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن میرا دل کرتا کہ کاش میرے کہنے سے کوئی آگیا تو کل کو میرا لئے نفع بخش بن سکتا. 
 کیسے بتاؤں اس درود شریف سے کیا کیا دیکھنے کو ملا کیا کیا ان گنہگار آنکھوں نےدیکھا ادھر میں بنا رکے کہوں گا کہ
                                                         یہ کرم ہے حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم کا                                                                  ھم پر  کہ  آنے  والے عزاب   ٹلتے    ہیں 
میں بیان نہیں کر سکتا اس گنہگار پر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اتنا کرم کمایا ہے تو اپ لوگ کیوں میرے آقا دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم دوری اختیار کیے ہوئے ہو. میرے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پکار کر تو دیکھو کتنا سکون ہے میرے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یاد کرنے سے آپ صلی اللہ علیہ والہ کی ذات پر درود شریف پڑھیں جتنا ہو سکے ان کی یاد میں وقت گزرے فالتو کاموں میں تو ہم وقت نوٹ نہیں کرتے لیکن وہ کام جو خود اللہ تعالیٰ کر رہے ہیں اس کے لیے ایک جو ہمارے پاس سب سے بڑا بہانہ ہےوہ ہمارے پاس وقت نہیں اور دوسرا اگر ہم شروع کر دیں تو زیادہ پڑھ نہیں پاتے لہذا درود شریف سے اپنا تعلق مضبوط بنانا چاہیے اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے. آقا دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے لفظوں یا ہمارے معاذاللہ محتاج نہیں یہ ہمارا ہی فائدہ ہے درود شریف کی بہت ہی بہاریں ہیں اس کا اندازہ صرف اسکو ہی ہے جو اس میں شامل ہے وگرنہ کوئی کیا جانے اس کو
           دل کی  لگی  اس  کو  ہی  لگے  جس  نے دل لگایا ہے
             کوئی کیا  جانے کس  کو  کسی  سے  کیا  لگی  ہے

جدید تر اس سے پرانی
ہر نیکی کی ابتداء ھے میرے محبوب کا نام :-صلی اللہ علیہ والہ وسلم
درود شریف ہر مرض کا علاج اسلۓ اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف