درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف کی فضیلت (صلی اللہ علیہ والہ وصحبه وبارك وسلم)

*میرے ذوق میں ایک بات آتی ہے وہ یہ کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ *حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی جب بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے تو وہ درود شریف حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں فرشتے پہنچاتے ہیں ، اور جا کر عرض کرتے ہیں کہ آپ کے فلاں امتی نے آپ کی خدمت میں درود شریف کا یہ ہدیہ بھیجا ہے ۔* *اور دوسری طرف زندگی میں حضور اقدس اسلام کی سنت تھی کہ جب کبھی کوئی شخص آپ کی خدمت میں کوئی ہدیہ پیش کرتا تو آپ اس کی مکافات ضرور فرماتے تھے ، یعنی اس کے بدلے میں اس کے ساتھ کوئی نیکی ضرور فرماتے تھے ۔* *ان دونوں باتوں کے ملانے سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ جب تم حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درود شریف بھیجو گے تو یہ ممکن نہیں ہے کہ سرکار ِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اس کا بدلہ نہ دیں ، بلکہ ضرور بدلہ دیں گے اور وہ بدلہ یہ ہوگا کہ آپ اس امتی کے حق میں دعا کریں گے کہ *اے اللہ ! یہ میرا امتی ، جو مجھ پر درود بھیج رہا ہے ، وہ فلاں مشکل اور پریشانی میں مبتلا ہے ، اے اللہ ! اس کی مشکل دور فرما دیجیے ، تو اس دعا کی برکت سے انشاء اللہ ، اللہ تعالی تمہیں اس مشکل سے نجات عطا فرمائیں گے ، اس لیے جب کبھی کوئی پریشانی آئے تو اس وقت حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف کی کثرت کریں ۔ 🌹 حق محمد یا محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف