درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

جمعہ مبارک

لوگ اگر سمجھ جایں کے محبت سے پڑھا ہوا درود و سلام کیا تاثیر رکھتا ہے تو لوگ دنیا مانگنا چھوڑ دیں بہت افسوس ہوتا دیکھ کر جب لوگ دنیاو ی غرض رکھ کے درود و سلام پڑھیں اگر عشق میں پڑھیں تو وہ بھی ملتا جو انسان سوچ بھی نہی سکتا روح میں سما جائے ایسے درود و سلام پڑھنا چاہے زبان چپ ہو دل ورد کرتا رہے❤️صّــــلوّا علىّ النبـِي محـــــمـــⷨــد (ﷺ) رات دس بجے سے رات دس بج کر بیس منٹس تک آپ دنیا کے جس کونے میں بھی ہوں اِن بیس منٹس کو اپنی زندگی میں لازم و ملزوم کر لیجیے رات کے دس بجے آنکھیں بند کرکے روضہ مبارک کا تصور کیجیے ۔ تصور کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اِس فوٹو میں روضہ مبارک کے اندرونی منظر کو دو منٹ غور سے دیکھیں اور ذہن میں نقش کر لیجیے بس آنکھیں بند دماغ میں روضہ مبارک کا اندرونی منظر اور زبان پر درودِ ابراہیم ، درودِ خضری یا کوئی سا بھی درودِ پاکــ جو بآسانی آپ پڑھ سکتے ہیں بس خود کو روضہ مبارک کے اندر با ادب پڑھنے کا تصور کیجیے اور دماغ کو قائل کیجیے کہ میں جو درود پڑھ رہا / پڑھ رہی ہوں اُس کی آواز پورے روضہ مبارک میں گونج رہی ہے۔۔ جو کہتے ہیں اِتنے سال ہو گئے درود پڑھتے مشاہدے نہیں ہوتے یا درود پڑھتے دل نہیں لگتا یا درود چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے سارا دن بھی پڑھتے ہیں تب بھی آپ اِس عمل کو ذندگی کا حصہ بنائیں ۔ اِس عمل میں تعداد پر توجہ نہیں کرنی کہ دس بار پڑھا یا سو بار پڑھا جیسے ہی رات کو دس بجے کا وقت ہو سارے کام کاج چھوڑ کر آنکھیں بند کر کے درودِ پاکــ پڑھنے میں مگن ہو جائیں اور توجہ یہ رہے کہ سیدنا آقا علیہ الصلاۃ والسلام درود سُن رہے اور سُن کر مسکرا بھی رہے ہیں ساتھ دماغ میں اپنی حاجتیں رکھیں کہ یہ کام ہو جائے یہ بیماری ختم ہو جائے یا جو بھی آپ کا کام ہو اُس کو ذہن میں رکھیں۔۔۔ اِس عمل کو متواتر اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیجیے ایسے جیسے کسی بیمار کو وقت پہ دوائی کی ضرورت ہو اور دوائی نہ ملنے پہ اُس کی حالت خراب ہو جائے ایسے ہی درودِ پاکــ کو اپنی زندگیوں میں شامل کیجیے❤️جب درود پاک پڑھتے پڑھتے تعداد کی کثرت ہوجاۓ گی تو پھردرود پاک پڑھنے والی روح کا سرکار دو عالم صلی اللّہ علیہ والہ وسلم کی مقدس مجلس میں آنا جانا ہوجاۓ گا وہ روح کی آنکھ سے نبی اکرم صلی اللّہ علیہ والہ وسلم کی یاد میں گم ہوجاۓ گااور جوں جوں ان کی محبت میں زیادہ محو ہوگااس نسبت سے اس کی روح پر انوارات الہیہ کا نزول ہوگا اور دن بدن اس پر رحمت خداوندی بڑھتی جاۓ گی حتی کہ ایک ایسا وقت آۓ گا کہ وہ اپنے گرد نور کا بحر بیکران محسوس کرے گا اور اس بیکران مین درود پاک پڑھنٕے والے کی روح غوطہ زن ہو کر روحانیت سے مالامال ہو جاۓ گی ان شاء اللہ

جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف