درود پاک اگر زندگی کا حصہ بن جائے ناں تو دل کی سیاہی دھل جایا کرتی ہے اور مشکلات کے دروازے بند ہوجاتے ہیں۔۔۔🌹کوشش کریں آپ کی زندگی سے درود کبھی نہ جائے
درود شریف اللہ کا وظیفہ ہے۔اس کا وظیفہ ایک ہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایسی نسبتوں میں جہاں مقام وحدت انتہائی تجلیات کے عالم میں ہو وہاں پڑھواتے ہی درود شریف ہیں۔یہ درود شریف بڑی شرائط رکھتا ھے۔پاکیزگی اور ادب کی شرائط اور حسن حضوری کی شرائط اسلیئے بندے کو پتہ ہی نہیں کہ وہ جب نماز پڑھتا ہے تو اللہ کی نگاہ اس پر ہوتی ہے۔درودشریف پڑھنے والا حضوری کی کیفیت میں ہوتا ہے۔جب درود پاک پڑھتا ہے تو اللہ کے ھم آواز ہوتا ہے اور میرے سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وبارک وسلم کی ذات اسے دیکھ رہی ہوتی ہے
#اللھم_صل_علی_محمد_وعلی_آل_محمد_وبارک_وسلم🌹
Tags;
فضائل درود شریف