درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف کی فضیلت

قبر کا عذاب بر حق ہے۔ ★امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے بخاری شریف میں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ قبر میں رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کروا کر صرف ایک سوال ہو گا۔ ”اس ہستی (محمد) صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں تو کیا کہا کرتا تھا؟“ اور علماء فرماتے ہیں کہ جس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہچان لیا تو اسی وقت قبر میں جنت کی کھڑکی کھل جائیگی اور فرشتے آدمی کو جنت میں اس کا مقام دکھائیں گے۔ جو شخص دنیا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کثرت سے درود شریف پڑھتا ہو اور فرشتے اس کا نام لے کر درود آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں پہنچاتے ہوں۔وہ شخص قبر میں ان شاء اللہ فرشتوں کے سوال کے جواب میں بھی درود شریف پڑھے گا۔اور قبر کی منزلیں آسان ہو جائینگی۔ قبر میں اندر کی تیاری خود کرنی ہے باہر سے تو لوگ صرف ماربل لگواتے ہیں۔ قبر کی تیاری کے لیے درودِ پاکـــ سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ تو آئیے اِس عظیم عزم کو اپنا لیجیے درودِ پاکـــ کے رنگ میں رنگ جائیے پھر قبر میں نور ہی نور ہو گا ۔ اِن شاءاللہ تعالیٰ والد کے ساتھ ایک انوکھا حسن سلوک درودشریف پڑھنے سے اگر کوئی شخص کثرت سے درودشریف پڑھتا ہے تو درود شریف بہترین نیکی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے والد کے ساتھ ایک انوکھا اور اعلی درجہ کاحسن سلوک بھی ہے ؛ کیوں کہ ایک سے زیادہ احادیث میں آیا ہے کہ درود شریف پڑھنے والے کا درودشریف نبیِ کریمﷺ کی خدمت اقدس میں نام بمعہ ولدیت کے ساتھ پیش کیا جا تا ہے کہ فلان بن فلاں نے درود شریف پڑھا ہے ، اگر بندہ بار بار درود شریف پڑھے گا تو ہر بار اس کا نام اور اس کے والد کا نام پیش کیا جائے گا علامہ محمد امین رحمتہ اللہ فرماتے ہیں : اگر کوئی اپنے والد کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ وہ کثرت سے درود شریف پڑھے ، کیوں کہ درودشریف پڑھنے سے وہ نبی کریم ﷺ کے سامنے اپنے والد کا ذکر خیرکرنے کا سبب بنے گا ۔ سیدنا ابو بکر صدیق فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : مجھ پر زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھو کیوں کہ میری قبر کے پاس اللہ نے ایک فرشتہ کی یہ ذمہ داری لگائی ہے کہ جب بھی کوئی میرا امتی میرے اوپر درود بھیجتا ہے فرشتہ کہتا ہے : اے محمد ﷺ فلاں بن فلاں نے ابھی آپﷺ پر درود بھیجا ہے ۔ (تو کثرت سے درود پڑھنا، پڑھنے والے کے ساتھ اسکے والد کے لئے بھی خیر ہے ہم والدین کے حق ادا نہیں کر سکتے لیکن یہ حسن سلوک کرنے کی اللّه ہمیں توفیق دے)۔ آمین صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ درود شریف کی کثرت اور مداومت اُسی کو نصیب ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اپنے جس بندہ کے گناہ معاف نیکیوں میں اضافہ اور درجات بلند فرمانا چاہتا ہے اور جو بندہ گناہوں سے پاک اور جس کے درجات بلند ہوگئے قربتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب ہوگئی وہ تو پھر مستجاب الدعوات ہوگیا۔کیا یہ کم رتبہ ہے؟ درود شریف روزانہ ایک ہزار بار کی سعادت حاصل کرنے والے شخص کو مرنے سے پہلے ہی جنت دِکھا دی جاتی ہے اور اس کا جنت میں ٹھکانہ بھی دِ کھا دیا جاتا ہے درود شریف کی کثرت اور مداومت کرنے والے پر کسی قسم کا جادو اثر نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی اس کو حاصلِ فیض سلب کرسکتا ہے درود شریف کی کثرت اور مداومت کرنے والے کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی زیارت اور اس کی تربیت خود حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم یا کسی ظاھری/ باطنی اولیاء کرام /بزرگ يا حضرت خضر علیہ السلام کی زیر ِ نگرانی ہوتی ہے 💚💚اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ💚❤ *بسم اللّٰہ الرّحمن الرّحیم* * صَلّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَسَلَّم * * حضرت توکّل شاہ رحمتہ اللّٰہ علیہ کا ارشادِ گرامی* فرمایا کہ بندہ جب عبادت اور یادِ خدا میں مشغول ہوتا ہے تو اس پر فتنے اور آزمائشیں بکثرت وارد ہوتی ہیں اور دُرود شریف کا بڑا عمدہ خاصہ یہ ہے کہ اس کا ورد رکھنے والے پر کوئی فتنہ اور ابتلاء نہیں آتا اور حفاظتِ الہی شامل حال ہو جاتی ہے۔ * نیز فرمایا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ بلیّات جب اترتی ہیں تو گھروں کا رُخ کرتی ہیں مگر جب دُرود پاک پڑھنے والے کے گھر پر آتی ہیں تو دُرود پاک کے خادم فرشتے جو ہیں وُہ اس گھر میں بلاؤں کو نہیں آنے دیتے بلکہ ان کو پڑوس کے گھروں سے بھی دُور پھینک دیتے ہیں۔ (ذکرِ خیر ص١٩٤) الصّلوة والسلام علیک یا رسُول اللّٰہ وعلی آلک واصحابک یا حبیب اللّہ
جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف