درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف کی فضیلت

*🌹💕روح کو پاک رکھنے کے لیے درود پاک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ سرور کائنات ﷺ نے خود فرمایا کہ میرے اوپر خوب درود بھیجو کہ تمہارے لیے موجب پاکی ہے۔درودِ پاک درود شریف پڑھنے والے کو اور اسکی اولاد کو اور اسکی اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے۔۔ اب دیکھیں* *کیا یہ کم رتبہ ہے کہ روزانہ ایک ہزار بار درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والے شخص کو مرنے سے پہلے ہی جنت دِکھا دی جاتی ہے اور اس کا جنت میں ٹھکانہ بھی دِ کھا دیا جاتا ہے*۔ *اللہ ھو غنی* *درود شریف کی کثرت اور استقامت امتی پر کسی قسم کا جادو اثر نہیں ہونے دیتا اور نہ ہی کوئی اس کو حاصلِ فیض کو سلب کرسکتا ہے۔درود شریف پڑھنے والے کا نام سرکارِ کُل عالم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ میں فرشتے بمع والدین کے نام کے ساتھ پیش کرتے ہیں* *ایک ایسا فرشتہ ہے اللہ تعالیٰ نے جس کی ڈیوٹی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ میں لگا رکھی ہے اور اس کو اتنا علم دیا گیا ہے کہ وہ دنیا جہاں کے تمام بنی نوع انسان کے نام بمعہ والدین کے جانتا ہے تو سوچیں کہ سرکار حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے علم کا کیا عالم ہوگا* *اسی نکتہ پہ غور کریں اور تصور کریں کہ آپ کا نام سرکار حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ میں والدین کے ساتھ پیش ہو رہا ہے.ذرا تصور کریں دو چیزیں ہیں کثرت اور محبت__♥️🌹♥️ درود پاک اگر کثرت سے پڑھیں گے تو اعمال میں نیکیوں کا بے بہا اضافہ ہوگا لیکن اگر محبت سے پڑھیں گے تو روحانی سفر میں بے مثال ترقی ملے گی۔ تو کثرت کے ساتھ چند بارتوجہ اور محبت سے بھی درود و سلام پڑھیں۔ اسکا ایک فائدہ کیفیت ہے۔ جب کیفیت ملنے لگے گی تو پھر دل صحیح طرف رہنمائی کرے گا ایک وقت ایسا آجاتا ہے کہ دل میں خیال آتا ہے یہ ٹھیک ہے یہ غلط اور ویسا ہی معاملا نکلتا ہے۔ تو محبت سے درود سلام پڑھیں حضور ﷺ کے تصور کے ساتھ۔ ایسا سرور آئے گا کہ دل کی دھڑکن تیز ہوگی۔ روحانی سفر تیز ہوگا۔ کیفیت کے سمندر میں موجیں اٹھیں گی۔ صحیح معاملے میں رہنمائی ملے گی۔ درود پاک ایسی عظیم نعمت ہے کے جسکا لفظوں میں بیان ممکن ہی نہیں اور کیوں نہ ہو آخر ہمارے آقا و مولا، اللہ کے حبیب، حسن و جمال کے پیکر، جود و سخا کی ہستی سے اسکا تعلق ہے۔*
x
x

جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف