۔۔ جب تم مجھ پر درود پڑھو تو اچھی طرح درود پڑھو۔ کیونکہ تمہیں علم نہیں کہ وہ مجھ پر پیش کیا جائے گا

درود شریف کی فضیلت

زندگی میں درود شریف کی شمع جلادیں. اندھیرے کبھی پیچھا نہیں کریں گےآئیں درود شریف پڑھیں.خُدارا خود کو محبوب کائنات محمد مصطفی صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا بیمار کر لیں ۔درود شريف کو روح کی شفا بن جانے دیں۔ کہ یہ روحِ انسانى ایمان پا لے ۔نفس گندگی سے نجات پا لےدرودِ پاک وہ خوبصورت راستہ ہے جسکی منزل پیارے آقا کریم ﷺْ ہیں یہ وہ خوبصورت منزل ہے جو دنیا و آخرت کی کامیابی ہے درود پاک کا ورد آپ کو روز محشر ہر سختی سے محفوظ رکھے گا آپ کو محبتِ مصطفیٰ کریم ﷺْ اور توجہ مصطفٰی کریم ﷺْ حاصل ہوگی ."عظیم ہیں وہ لوگ" جو زندگی کے "مشکل ترین لمحات کی " کڑواہٹ کا مزہ چکھنے" کے باوجود بھی خود کڑوے نہیں ہوتے ۔ بلکہ اپنے اخلاق و محبت کی مٹھاس قائم رکھتے ھیں. بیشک !!! لازم ہے نام محمد صلی الله علیہ وسلم اور آپ کی آل پاک پر لاکھوں ،کروڑوں ،اربوں ،کھربوں درود و سلام جب ہم مستقل حضور کا ذکر کرتے ہیں ان کو سوچتے اور اُن کی چاہت اپنے دل میں رکھتے ہیں۔تو ہمیں پیارے آقا کی توجہ ملتی ہے انوارات حاصل ہوتے ہیں جو ہماری شخصیت کو بدلنے کیلیے اور ہمیں کامیاب بنانے کیلیے کافی ہیں۔ عشق نبی الله کی قربت عطا کرتا ہے۔اگر آپ چاہتے ہییں ۔الله آپ سے خوش ہوں تو اپنے آپ کو درود پاک کیلیے وقف کر دیں۔پھر دیکھیں کیسے انقلاب آتے ہیں۔الله کریم ہمیں کثرت سے درود پڑھنے کی توفیق دے* درود پاک سیاہ دلوں کی روشنی، ٹوٹے ہوؤں کی امید، بے سہاروں کا سہارا اور بیماروں کی شفاء ہے۔درود پاک تمام اعمال سے زیادہ برکت والا اور افضل عمل ہے ۔۔درود شریف پڑھنے والاغیبت سے محفوظ رہتا ہے۔۔درود پاک دین و دنیا میں زیادہ نفع بخش ہے درود پاک ایک نور ہے

* *دیکھو ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنا اس قدر مٹھاس بھری عبادت ہے کہ کوئی بھی دن نبی کریم ﷺ پر درود پڑھے بغیر نہ جانے دیں* *آپ صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے سے نور، روشنی اور دِلوں کو شفاء حاصل ہوتی ہے* *جو شخص بھی نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتا ہے تو اس کی برکت سے تکلیفیں اور پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں اور آسانیاں مسیر آئیں گی، ان شاء الله* *پھر اس درود کی فضیلت اور قدر و منزلت کے کیا ہی کہنے جب تم ان کے روضہ مبارکہ پر حاضر ہو کر انہیں درود و سلام پیش کروگے* *تم جس قدر بھی شوق و محبت سے درود پڑھ سکتے ہو ضرور پڑھو کہ وہاں نبی کریم ﷺ خود اسے سماعت فرماتے ہیں* *کیا ہی خوش بخت انسان ہے وہ جس نے پہلے ان کی طرف درود کا ھدیہ بھیجا ہو اور پھر ایک دن خود بھی ان کی خدمت میں پہنچ گیا ہو* *ایسا آدمی متقی ہے، بلکہ بڑا خوش بخت اور قبولیت یافتہ ہے کہ قیامت کے دن سیدنا و مولانا محمد ﷺ جس کے شفیع ہوں گے* *صلی اللہ عليه وآله وسلم

جدید تر اس سے پرانی
ہر نیکی کی ابتداء ھے میرے محبوب کا نام :-صلی اللہ علیہ والہ وسلم
درود شریف ہر مرض کا علاج اسلۓ اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف