درود شریف کی فضیلت :
درود شریف کو آقائے دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں گرفتار ہو کر ڈوب کر پڑھیں. میرے اور آپ کے محبوب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد کے دن نزدیک آرہے ہیں. زیادہ سے زیادہ اپنے محبوب پر درود شریف پڑھیں. یہ دو گز زمین کے نیچے جانے کے بعد پتہ چلے گا کہ یہ دولت مجھے کس قدر فائدہ مند ثابت ہوئی. اللہ پاک کی عزت کی قسم درود پاک کو اپنی زندگی میں اس طرح اپنے اوپر فرض کرلیں جیسے سانس کا ہم سے تعلق ہے کہ اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں اس طرح درود پاک کو ہر سانس کے بدلے پڑھیں. یہ زندگی آپ سے وفا کرے یا نہ کرے لیکن آقائے دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے وفا ضرور کریں. یہ درود وسلام انکی خدمت ہے اور اس خدمت کو ہاتھ سے نہ جانے دیں ل-
ایکـــ بـزرگـــــ فــرمـاتـے ہــیں کــہ ہر کسی کی عبادت اس کی قسمت میں لکھی ہوتی ہے لیکن درود پــاکــــــ ﷺ ایسی عبادت ہے
جو کسی کی قسمت میں نہیں لکھی ہوئی بلکہ یہ عبادت اللّٰه تعالیٰﷻ اور حضور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی نگاہ کرم سے شروع ہوتی ہے
صَــلَّــی اللّٰـهُ عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم
درود پــاکــــــ ﷺ پڑھنے اور اس کی دعوت دینے کا کام ہر کسی کو نہیں سونپا جاتا یہ صرف خاص اور منتخب لوگوں کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے ،
یہ وہ کام ہے جو اللّٰه ﷻ اور اس کے فرشتے کرتے ہیں
یا وہ لوگوں جن کو اس کام کے لیے چن لیا گیا ہوتا جب درود پــاکــــــ ﷺ پڑھنے پہ لگ جائے تو
سمجھو آپ کے سب کام اللّٰه ﷻ ٹھیک کرتا جاتا ہے
آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی نظر خاص میں آپ لوگ آجاتے ہیں
جب اللّٰه پاکﷻ اور اللّٰه پاکﷻ کے محبوب صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی نظر کرم تم پر ہوگی دنیا اور آخرت میں تمہارے لیے بھلائی ہی بھلائی ہو گی ..
اَللّٰهُمَّ صَلِ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی آلِہٖ وَسَـــِلِّمْ
درود پــاکــــــ ﷺ کا جو ورد کرتے ہیں ان کو کسی قسم کے وظائف کی حاجت نہیں رہتی درود پــاکــــــ ﷺ نہ صرف وظیفہ ہے بلکہ یہ کامل دعا بھی ہے💯
آپ چاہے جو بھی درود پــاکــــــ ﷺ پڑھیں محبت ادب اور عقیدت سے آقا صلّٰی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ بھیجیں
آپ کی خطائیں بخش دی جائیں گی
بلائیں دور ہوں گی
شفائیں عطا ہوں گی
ہر قرض میں ہر مرض میں
ہر دکھ میں ہر پریشانی میں
ہر ناگہانی آفات میں آقا صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم پر درودِ پاکـــــــ ﷺ پڑھنے کی عادت بنا لیں اور اپنے گھر والوں کو دوستوں کو رشتےداروں کو درود پــاکــــــ ﷺ کی دعوت دیں
اَللّٰهُمَّ صَلِ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی آلِہٖ وَسَـــِلِّمْ
💞یہ کام آقا روحی فدا صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کی محبت اور عقیدت میں فرض سمجھ کر کریں
Tags;
فضیلت درود پاک