درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

فضائل درود پاک




درود شریف نفلی عبادات میں سب سے افضل عبادت مانی جاتی ہے جو قبولیت کا خاص درجہ رکھتی ہے۔ درود شریف کے بے شمار برکات ہیں جو ایک انسان کے لیے بیان کرنا ممکن نہیں۔ ہر وہ کام جو دنیاوی حوالے سے ناممکن ہوتا ہے۔ وہ مشکل جو انسان کے لیے جان کا عذاب بن جاتی ہے۔ درود شریف کے سبب دور ہو جاتی ہے۔دورد شریف کو پڑھنے کے فضائل بہت سی ا
حادیث میں موجود ہیں ۔
جیسے کہ ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔ (صحیح مسلم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری قبر کو عید کی جگہ نہ بناؤ، اور اپنے گھروں کو قبریں نہ بناؤ، بلکہ مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ تم جہاں کہیں بھی ہو تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے۔ (سنن ابی داؤد)
یاد رہے کہ آپ نبی پاک کی ذات مبارک پر درود پڑھنا مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور دنیا و آخرت کی ہر پریشانی کا حل درود پاک میں ہے اور درود پاک کی برکت سے آپ اپنی ہر حاجت کو اللہ کی بارگاہ سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ لیکن بزرگ فرماتے ہیں کہ کہ درود پاک کو اپنے کسی مقصد کے حل کے لئے پڑھنا افضل نہیں بلکہ افضل یہ ہے درود پاک کو بغیر کسی مقصد کے محبت میں پڑھا جاے ۔ کیونکہ جو مسلمان محبت سے درود پاک پڑھتے ہیں انہیں اللہ کی محبت حاصل ہو جاتی ہے ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ جس سے محبت کی جاتی ہے اس کے ساتھ سودے بازی نہیں کی جاتی ۔ اور جب ہم یہ مان کر درود شریف پڑھتے ہیں کہ ہمارا فلاں کام ہو جاے اور کام ہونے کے بعد ہم درود شریف کا ورد چھوڑ دیں تو یہ ایک شرط اور سودے بازی ہے جو کہ افضل نہیں ۔لیکن جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا کہ دورد شریف کا ورد محبت سے کرنے والے کواللہ کی محبت حاصل ہو جاتی ہے ۔اب خود سوچیں کہ ہم جس سے محبت کرتے ہیں تو کیا ہم اسکی ضرورتوں کا خیال نہیں رکھتے ۔؟ اسی طرح اللہ کو آپ کی ضرورتوں اور حاجات کا علم ہے اور جب آپ کو اللہ کی محبت حاصل ہو گی تو کیا اللہ آپ کی ضرورتوں کا خیال نہیں رکھے گا ۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ہمیں کسی غیبی طاقت کے موجود ہونے کا یقین ہوتا ہے ۔یعنی اللہ کی موجودگی کا احساس اللہ کی مدد سے ہوتا ہے ۔اور اللہ کی مدد حاصل ہونے کا ایک راستہ محبت سے اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود پڑھنا ہے ۔
ہم نے دورد شریف کی برکات حاصل کرنے کا سب سے خاص راز آپ سے شئیر کر دیا ہے ۔ اور اگر محض دنیاوی پریشانیوں کے لئے درود شریف ورد کرنے والے کو بھی فیض حاصل ہوتا ہے اور اللہ کی ذات اس کے دل کو صاف کردیتے ہیں اور آہستہ آہستہ فرد کی خواہشات وہی ہو جاتی ہیں جو کہ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند ہیں ۔ دنیاوی حوالے سے درود شریف کے بے شمار فائدے ہیں
بہت سے افراد درود شریف کی اہمیت اور اس کے ورد سے حاصل ہونے والی برکات سے واقف ہیں اور اسی لیے بہت سے لوگ درود شریف کو مشکلات کے حل کے لیے ، بیماری سے شفا کے لیے اور دنیاوی اور روحانی تمام مسائل سے نجات کے لیے پڑھتے ہیں اور بزرگان دین نے بھی درود شریف کی فضیلت کو بیان کیا ہے اور درود شریف کو ہر پریشانی سے نجات کے لیے پڑھنے کی تلقین کی ہے۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو درود شریف کا خاص ورد بتائیں گے جس سے آپ اپنی تمام پریشانیوں مصیبتوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

Durood Shareef Ki Fazeelat

جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف