درود شریف اللہ تعالیٰ کا ذاتی عمل ہے۔اور قرآن پاک میں اللہ تعالٰی نے ایمان والوں کو بھی حکم دیا ہے درود و سلام بیجھنے کا۔۔اس کا مطلب ہے یہ واحد عمل ہے جو اللہ پاک کی سنت ہے۔ جس میں مخلوق بھی مالک حقیقی کے ساتھ شریک ہوتی ہے۔ نفلی عبادات میں سے درود شریف کی فضیلت زیادہ ہے۔لیکن محبت اور عشق والوں کی نظر میں درود پاک فرض سے بھی زیادہ فضیلت والا عمل ہے یہ ایک ایسا خوبصورت ترین تحفہ ہے جو امّتی بارگاہِ اقدس ﷺ میں پیش کر سکتا ہے۔جس میں درود شریف پڑھنے والے کا نام اور اس کے والد کا نام بارگاہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں لیا جا تا ہے۔اب یہ کتنی سعادت کی بات ہے۔اگر کسی کا والد جو اس دنیا میں نا ہو۔اور اس کی نیک اولاد کی وجہ سے اس کا نام اللہ کے حبیب کی بار گاہ میں لیا جائے وہ یقینن جنتی ہو جائے گا۔
درود پاک ایک راستہ ہے جو جنت کو جاتا ہے۔درودپاک عشق مصطفیﷺْ کی روح ہے۔ تو آئیے آپ بھی اپنی روح کو درود پاک سے روشن کیجیے۔درودِ پاک کو پڑھ کر اسکو تھام لیں اور اپنی ہر سانس کے ساتھ اس کا ذکر لازم و ملزم کر لیں یہ ایسا مرشد ہے جس کو پکارنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی یہ ہر لمحہ آپکو اپنی امان میں رکھے گا تو آج سے آپ اپنا مرشد درودِ پاک کو بنا لیں جو آقا کریم ﷺ تک با آسانی لے جائے گا.
. کون اپنے اور اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا خواہش مند ہے.؟ یقیناً سبھی ہوں گے. تو آپ سب درود پاک کی کثرت کریں اور اپنے پیاروں کو بھی دعوت پیش کریں جزاک الله خیرا.