درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

روزانہ پانچ ہزار بار درود شریف پڑھنے کا راز





                                                                                  روزانہ پانچ ہزار مرتبہ درودشریف پڑھنے کا راز

                                                                                                                                محمد محتشم    
لکھتے ہیں کہ چند ماہ پہلے میرے آنکھ لگ گئی ۔۔ عالم رؤیاء میں میرے سامنے میرے مہربان ، میرے رہنما، میرے محسن میرے سامنے تھے ہاں وہ سرکار واصف علی واصف رحمتہ الله علیہ تھے ، ہم دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے ، ملتے ہیں مجھ سے پوچھنے لگے محتشم روزانہ کتنہ درودپاک پڑھتے ہو ؟؟ میں نے خواب میں ہی کہا پانچ ہزار ( حالانکہ یہ میرے تعداد نہیں میرے روزانہ درودپاک کے تعداد مختلف تھی ) جب میں نے کہا کہ پانچ ہزار مرتبہ روزانہ درودپاک پڑھتا ہوں تو خوش ہوکر میرے ہاتھ پر ہاتھ مارا جیسے ایک دوست دوسرے دوست کے ہاتھ پر ہاتھ مرتا ہے ساتھ بولے پھر ٹھیک ہے اگر روزانہ اتنا درودپاک پڑھتے ہوتو ۔۔ پھر کہتے ہیں کہ میرے آنکھ کھل گئی میں خوش تو تھا مگر اُس میں جو راز تھا وہ میں سمجھ نہیں پارہا تھا کہ اُس تعداد میں کیا راز ہے پھر ایک دن ایک الله والے کی تحریر میرے سامنے آئی اُس میں لکھا تھا کہ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی روحانی بارگہ ( روحانی مجلس ) میں حاضری کے لیے روزانہ کم از کم پانچ ہزار مرتبہ درودشریف پڑھنا لازمی ہے ۔ میرے خوشی کی کوئی انتہا نہ تھے کہ پیغام دینے والا کون آیا تھا ؟ یہ پیغام بھیجا کس نے تھا ؟ پھر کیا سے کیا ہوتا گیا نہیں بتا سکتا میں یہ دعویٰ نہیں کررہا کہ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں جاتا ہوں نا میں خود کو اس قابل سمجھتا ہوں کیونکہ بعض راز قبل از وقت فاش ہونے سے موت واقع ہوجاتے ہے مگر نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے دربار کے سج دھج بہت اعلیٰ ترین درجے کے ہوتی ہے ایک طرف خواتین اور دوسرے طرف مرد ہوتے ہیں درمیان میں پردہ ہوتا ہے اور اہلبیت ( رضوان اللہ علیہم اجمعین) کی خواتین نے کالی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوتا ہے آپ نے کبھی خود محسوس نہیں کیا کہ آپ لوگوں کو اکثر نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی محبت بے تاب کردیتے ہے آپ کے روح سونے کی بعد کہاں تھی آپ جانتے ہی نہیں جن کی روحیں سعید ہوتی ہیں وہ تو مختلف نیک مجالس میں جاتی ہیں اکثر زیادہ تر تو کسی کو خبر نہیں ہوتی کیونکہ غفلت کا پردہ ہوتا ہے بعض نیک و سعید روحیں نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے دربار میں بلائی جاتی ہیں جہاں ان روحوں کو عشق مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کا جام پلا کر واپس لوٹا دیا جاتا ہے ۔ پھر وہ واپس آکر بے چین و بے تاب رہتی ہیں ۔ بس یہ بے چینی بے تابے بھی ایک درجے کی زیارت ہوتی ہے کیونکہ کوئی یاد کرے تب ہی آپ اُسے یاد کرتے ہیں اور یہ ساری بے چینی و بے تابے ایک درجے کی زیارت یعنی نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم اپکو یاد کرنے کی مرہون سنت ہے۔ آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم تمہیں یاد کر رہے ہیں اس لیے تو بھی اُن کی یاد میں گُم ہے اور درودپاک پڑھ کر اُن کے یاد میں کھویا رہتا ہے آخری بات لکھ رہا ہوں بڑی گہری ہے ذرا غور سے سمجھنا میرے دوست واصف صاحب نے کہا تھا " درودپاک ایک درجے کی زیارت ہے " درود کا مطلب ہے یاد تو یاد اور خیال کا قانون ہے کہ خیال بھی آپ کو اسی کا آئے گا جس نے اپکو اپنا خیال عطا کیا ہوگا اور اپکو یاد بھی اسی کے آئے گی جس نے آپ کو یاد کیا ہوگا ۔ پھر جو آپ درودپاک پڑھتے ہیں اور نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی یاد میں گم رہتے ہیں اُس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ یہ کس کی عطا ہے ؟ امید ہے سمجھ بات سمجھ آگئی ہوگی اور خیال گنبدِ خضریٰ کے مکین کی جانب گیا ہوگا

جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف