درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف کی فضیلت

درود شریف کی فضیلت 

الحمد للہ. سب سے پہلے اس مالک دوجھاں کا بے پناہ شکر ادا کرنے کے بعد اپنے آقا دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کرم نوازی کی انتہا پراپنے آقا دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں درود وسلام کا نزرانہ پیش کیا جائے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام
 إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا. 
ترجمہ :- بے شک اللہ اور اس کے فرشتے دورد بھیجتے ہیں اس نبی پر اے ایمان والوان پر درود اور خوب سلام بھیجو. 
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلِّمْ
درود شریف کی فضیلت میں کسی انسان کے کیا الفاظ ہو سکتے ہیں کہ جس کی فضیلت اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں بیان کیا 
اس کلام کے بعد مزید کسی حوالے کی ضرورت نہیں. 
درود شریف اپنے پڑھنے والے کا دوست بن جاتا ہےاور یہ کوئی دنیاوی دوست نہیں کہ جو بھول جائےبلکہ یہ آقا صل اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ آپکا رشتہ مضبوط کرتا ہے، درود وسلام ہر موڑ پر اپنے پڑھنے والے کو آپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں پختگی اور استقامت میں مددگار ہوتا ہے اور درودوسلام پڑھنے والے کو اپنے مالک دوجھاں کی قربت اور محبت ملتی ہے اور اپنے آقا دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حضوری اور زیارت کا شرف ملتا ہے. درود شریف کی راہ کا مسافر کبھی بھی بھٹکتا نہیں ہے اور اس کی منزل حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہی ہے درود وسلام پڑھنا انسان کا ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن بھی سنوار دیتا ہے. درود شریف کو بغیر کسی مفاد اور بغیر کسی لالچ میں پڑھنے والے کو کیا کیا نعمتیں ملتی ہیں اسکا گمان ممکن نہیں، ویسے تو درود شریف ایک قسم کی مشکل کشائی کا دوسرا نام ہے درود شریف کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ درود شریف محبت سے پڑھنے والے کا درود شریف آقا صل اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات خود سنتے ہیں سبحان اللہ. درود شریف کے ذریعے آقا دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں بلاناغہ حاضری لگاتے رہنا چاہیے کیا پتہ کب ادھر سے بھی قبولیت ہو جائے اور راز فاش کردیا جائے اور پردہ اٹھا کر مقصد حیات کا اصل مقصد پورا کروادیا جائے. 
بلاناغہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں گرفتار ہو کر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف درود شریف کا نذرانہ پیش کیا کریں یہ زندگی محتصر نہیں بلکہ محتصر ترین ہے کسی موڑ پر بے وفائی کر جائے اس لیے حاصل وقت کو اس درود شریف میں صرف کرنا چاہیے  تا کہ ہم اپنی اس زندگی کو اپنی آنے والی زندگی کے لیے موثر بنا سکیں 

جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔

درود شریف