درود و سلام کی فضیلت درود و سلام آجکل ایک عام اور بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس کےپڑھنے والے کو ایک نا سمجھ اورمحتصر سوچ کا مالک سمجھا جاتا ہےجبکے بات بلکل اس کے الٹ ہے. درود وسلام پڑھنے والے کو سب سے پہلے درود سلام آقا دوجھاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اجازت سے ہی توفیق ملتی ہے اور یہ ہر ایک کو نہیں دی جاتی. درود وسلام پڑھنا سب سے پہلے میرے اللہ تعالیٰ کی سنت ہے اس سے زیادہ مجھے کچھ نہیں لگتا ک میں کوئی اسکی فضیلت میں کچھ کہ سکتا ہوں اور اس لیے اس سنت کا درجہ بھی دوسری سنتوں سے زیادہ ہے درود وسلام پڑھنے والے کو اللہ پاک کی محبت اور اسکی اطاعت کی توفیق ملتی ہے دیکھا جائے تو ہم نے تو صرف درود وسلام ہی تو پڑھا ہے اور ہوا کیا کہ ادھر ہم نے درود شریف پڑھا اور دس نیکیاں ہمارے اعمال نامہ میں لکھ دی گئی اور دس گناہ معاف کر دئیے گئے اور دس درجات بلند کر دیئے گئے. درود وسلام کی فضیلت اتنی ہے کہ لکھنے والا تھک جاے لیکن حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺپر درودوسلام کی فضیلت نہیں لکھی جا سکتی یہ فضیلت بیان کرنے کا مقصد درود وسلام کی طرف ایک قسم کی دعوت ہے ورنہ حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ پر درود وسلام بغیر کسی لالچ کے پڑھا جائے. کسی کے نزدیک یہ عام بات ہو سکتی ہے لیکن ہمارے نزدیک یہ ایک ہماری معراج ہے کہ درودوسلام کا پڑھتے ہی اُدھر آقا جی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارغہ میں ہم جیسے بے ایمان لوگوں کا نام لیا جاتا ہے.اس لیے جتنا ہو سکے بلاناغہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ کی بارغہ میں درودوسلام بھیجے یہ درودوسلام کی نوکری کرتے رہیں اور پھر دیکھیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت آپ کے دل کو کس طرح لپیٹ لیتی ہے اور دل کے ہر ہر کونے سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت کی خوشبو آتی ہے اور یہ درودوسلام کو اپنا زندگی کا حصہ بنائے یہ زندگی ایک دھوکہ ہے کب ختم ہو جائے کوئی بھروسہ نہیں تو پھر کیوں نہ اس محتصر زندگی کو اپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی یاد میں گزارا جائے ہماری سوچ اس کام میں کتنی زیادہ ہے کہ ہم اپنی اس زندگی کی آسائشوں کے بارے میں ہر وقت سوچے گئے لیکن بہت کی کم مو قع ملتا ہے کہ ہم یہ سوچے کہ ہمیں اپنے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت کا خیال بھی آئے کہ میرے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم میرے تیرے لیے روتے رہے اور ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ کی اس محبت کو یاد بھی نہ کریں یاد رہے کہ ہم محتاج ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے محتاج نہیں. اللہ تعالیٰ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درود و سلام پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین.
Tags;
فضیلت درود پاک