Noble Statistics

ویب سائٹ کے ذریعے پڑھا گیا کل درود پاک:

5,256,570


پڑھنا شروع کریں
Hall of Fame

آج کے خوش نصیب جیتنے والے:

👤 Arslan Khan Rs. 5000
👤 Mariam Bibi Rs. 3000
👤 Zeeshan Ali Rs. 2000
👤 Zainab Ahmed Rs. 3000
👤 Noman Ali Rs. 2000
👤 Sajid Mehmood Rs. 1500
👤 Usman Tariq Rs. 1000
👤 Fatima Zahra Rs. 4000
👤 Bilal Hassan Rs. 2500
👤 Hina Khan Rs. 1200
👤 Arslan Khan Rs. 5000
فل لسٹ دیکھیں
Noble Mission

کیا آپ نے درود پاک پڑھ لیا ہے؟

اپنا پڑھا گیا درود واٹس ایپ پر ابھی جمع کروائیں

JOIN US TODAY
ابھی جمع کروائیں

درود شریف ھر نیکی کی ابتداء ھے

 درود شریف کے فضائل احادیث کی روشی میں


سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ ﷺ پر درود پاک پڑھنے کے بے شمار فضائل احادیث ِ مبارکہ میں وارد ہوئے ہیں ،چند روایات پیش ِ خدمت ہیں ،


 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”اللہ عزوجل کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اورمصافحہ کریں اورنبی(2)پر درود پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔”(3)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”جس نے محمد پردرود پاک پڑھا اورکہا

، ”اللّٰھُمَّ اَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَ کَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ “


اس کے لیے میری شفاعت واجِب ہوگئی۔“(4)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”مجھ پر کثرت سے درود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے ۔“(5)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”بے شک اللہ تعالی نے ایک فِرشتہ میری قبر پر مقرر فرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی طاقت عطا فرمائی ہے پس قیامت تک جو کوئی مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اس کا اوراسکے باپ کا نام پیش کرتاہے ۔کہتاہے ،فُلاں بن فُلاں نے آپ پر اس وقت درود پاک پڑھا ہے۔“(6)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:

”جو مجھ پر سو مرتبہ درود پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس کی سو حاجات پوری فرمائے گا ،ان میں سے تیس دنیا کی ہیں اور ستّرآخرت کی۔“(7)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”جس نے یہ کہا

جَزَ ی اللہُ عَنَّا مَحَمدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ


توستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک اس کیلئے نیکیاں لکھتے رہیں گے ۔“(8)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے: ” بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دنیامیں مجھ پر زیادہ درودِ پاک پڑھے ہوں گے ۔“(9)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”مجھ پر درود شریف پڑھو اللہ تعالیٰ تم پر رحمت بھیجے گا۔“(10)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”اے لوگو! بے شک بروز قِیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت درود شریف پڑھے ہوں گے۔“(11)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”جس نے مجھ پر سو مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتاہے کہ یہ نِفاق اورجہنم کی آگ سے آزاد ہے اوراُسے بروزِ قیامت شُہَدا ء کے ساتھ رکھے گا ۔“(12)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار باردرود ِ پاک پڑھے گاوہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے ۔“(13)

 فرمانِ مصطفی ﷺ ہے:”جس نے دن اوررات میں میری طرف شوق ومحبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ درودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اوراُس رات کے گناہ بخش دے ۔“(14)

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد


اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان درود شریف پڑھنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف