درود شریف کے مشاہدات
آپ اگر دن میں ایک لاکھ بار دُرودوسلام پڑھتے ہو اور آپ کا حال یہ ہے جی بہت تنگی ہے بہت پھنسے ہیں اتنا پڑھتے ہیں ابھی تک ملا کچھ نہیں تو آپ کو میں بتادوں آپ کا یقین ناقص ہے جب تک میرے مُصطفٰیﷺ پر کامل یقین نہیں ہوگا اللہ پر توکل مضبوط نہیں ہوگا ایسے ہی رہو گے اس طرح پڑھو کہ حضورﷺ مجھے ملاحظہ فرما رہے مسکرا رہے ہیں آپﷺ کا دستِ شفقت میرے قلب پر ہے تحدیثِ نعمت کے طور پر ایک بات عرض کرتا ہوں جب عشق میں ڈوب کر پڑھو گے تو کم پڑھنے سے ہی قرب کا فاصلہ لمحوں میں سمٹ جائے گا 4 دن ہوئے ہیں ابھی درودِ تامہ شریف کا آغاز کئے ہمیں جو 1 تسبیح پڑھ رہے ہیں آج وہ بتارہے ہیں دنیا کے مسائل تو شے ہی کچھ نہیں اب ہم تو تیسری بار سلام عرض کرتے ہیں کرم ہوجاتا ہے حضورﷺ کے نعلین پر فِدا ہوجاؤ رنگ بازیاں نہ کرو دعویٰ عشق رسولﷺ بھی اور اگر مشکل آجائے تو ساتھ اور کسی رسالے یا چینل کا وظیفہ ٹچ پروگرام خیال کرنا اک لمحے میں سب منہ پر مار دے گا ایک فقرہ دل میں اتار لوں کہ حضورﷺ نے فرمایا ہے اے کعب اگر تم سارا وقت دُرود ہی پڑھو گے تو یہ تمہارے لئے کفالت کرے گا تمہارے مقاصد کو پورا کرے گا تمہارے گناہ دُور فرمادے گا رب میں کہتا ہوں دل چیر کر اس بشارت کو انعام کو دلوں میں بساؤ تمہارے مقصد بنا مانگے پورے کئے جائے گے تم بس یہ کہو اے رب اپنا اور اپنے محبوب سیدناکریمﷺ کا باادب باعمل نوکر بنا دے امتی بنادے اور استقامت عطاء فرمادے حضورﷺ سے وعدہ ہے اے محبوبﷺ فکر نہ کریں امت کے معاملے میں آپ کو راضی کیا جائے گا اور اس کا سب سے بڑا انعام اللّٰه کا عمل ہے دُرودوسلام 40 دن میں حالات بدلیں گے ابھی تو 4 دن سے ہی اتنا کچھ مل گیا ہے پڑھنے والوں کو وہ صبح شام درود پڑھ رہے اپنے اپنے گھر بس تم ابھی سوچو کہ کیا کروں حضورﷺ کی بارگاہ سے پریشانیوں کا حل چاہتے ہوتو گھروں کو دُرودوسلام سے مہکاؤ ورنہ جو کر رہے ہو کرتے رہو تھک جاؤ گے پر میرے کریم محبوب مُصطفٰیﷺ کی غلامی کے بغیر ککھ نہیں ملنا اور غلامئ رسولﷺ درود سے ملتی ہے بس حضورﷺ کی رحمت ہر لمحہ متوجہ ہے تو ان کو چھوڑ کر اغیار کے در پر جانا کمال سمجھتا ہے
Tags;
درود شریف کے مشاہدات