ایک جگہ درود کی حقیقت بیان کرتے ہوئے حضرت فرماتے ہیں:
’’درود در اصل اس احسان کا قرار ہے کہ جو آنحضرتﷺنے ہم پر کیا۔ اور احسان کا اقرار انسان کے لئے از حد ضروری ہے۔ کبھی کسی شخص کے اعمال میں پاکیزگی نہیں پیدا ہوسکتی جب تک وہ اپنے احسان کرنے والے کا احسان مند نہیں ہوتا۔ کیونکہ تمام صفائی اعمال میں احسان مندی سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم کثرت سے درود پڑھیں۔ تاکہ ہم آنحضرت ﷺکے احسانوں کے لئے آپ کے احسان مند ہوں۔ اور پھر ہمارے اعمال میں پاکیزگی پید اہو… پس رسول الله ﷺ کے احسانوں کو یاد کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور میں کہنا چاہئے کہ ہم تو ان کا کچھ بدلہ نہیں دے سکتے۔ تو ہی ان کا عوض رسول کریم ﷺ کو دے۔ اور اس کا اجر آپ کو عطا فرما۔ یہی درود کا مطلب ہے
Tags;
ویڈیوز