درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

جمعہ مبارک

درود شریف پڑھنے والا خاص توجہ میں رکھا جاتا ہے ویسے حضور اکرم ﷺ کی زیارت کےلیے کوئی خاص فارمولا نہیں بنایا جا سکتا یہ عطا آپ ﷺ کی خاص عنایت سے ہوتی ہےجسے چاہیں جب چاہیں اپنا جلوہ عطا فرما دیں آپ محبت میں اپنا سفر جاری رکھیں درود شریف پڑھتے جائیں دیدار کا تقاضا نہ کریں کیونکہ یہ معاوضہ ہے اور جب آپ ﷺ خود عطا کریں تو یہ نوازش ہے معاوضہ نہ مانگنا چاہیے نوازش کا انتظار کرنا چاہیے. ❤️💜🌷حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔یہ سنت الٰہی ہے۔۔۔ اس نسبت سے یہ جہاں شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بے مثل ہونے کی دلیل ہے،وہاں اس عمل خاص کی فضیلت بھی حسین پیرائے میں اجاگر ہوتی ہے کہ یہ وہ مقدس عمل ہے جو ہمیشہ کے لیے لازوال، لافانی اور تغیر کے اثرات سے محفوظ ہے کیونکہ نہ خدا کی ذات کے لیے فنا ہےنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کی انتہا۔ اللہ تعالیٰ ٰ نہ صرف خود اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتا ہےبلکہ اس نے فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی پابند فرما دیا ہے کہ سب میرے محبوب پر درود و سلام بھیجیں۔ اس لیے قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ”إِنَّ ٱل‍لَّٰهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَىٰ ٱلنَّبِيِّ يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا“ ترجمہ: بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبی (مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو.}}
جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف