درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

جمعہ مبارک(درود و سلام پڑھنا نہ چھوڑنا)

جمعہ کا دن ہفتے کے ساتوں دنوں میں سب سے زیادہ افضل اور مبارک دن ہے - اس دن خصوصی طور پر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر درود بھیجنے کی کچھ اور ہی فضیلت ہے - بلاشبہ درود شریف ایک فضیلت والا عمل ہے - اللہ رب العزت نے جو مقام حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کو عطائے فرمایا ہے اتنا مقام کسی اور کو نہیں بخشا - اللہ تعالیٰ نے جہاں پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کو اورخصوصیات سے نوازا وہیں پر ایک خاصیت جو صرف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے ساتھ ہی خاص ہے اور وہ درود شریف ہے - درود شریف ایک سلام ہے جو حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے اور اسکے بیش بہا فوائد ہیں جن سے دنیا و آخرت کی بھلائی اور کامرانی ممکن ہے - درودشریف ایک دعا بھی ہے جس سے ﷲ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر رحمت اور سلامتی طلب کی جاتی ہے - حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی اتباع، اطاعت اور محبت کے علاوہ وہ حقوق جو ﷲ تعالیٰ نے آپ کی امت پر مشروع کیے ہیں، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر درود وسلام بھیجیں - اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے "بے شک ﷲ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود وسلام بھیجو“ - حدیث شریف میں ہے: “تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے”۔ (ابوداؤد) ایک اور حدیث میں ہے کہ: "جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا تو ہم قیامت کے دن اس کی شفاعت فرمائیں گے - سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا "قیامت کے دن سب سے زیادہ ہم سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ ہم پر درود بھیجتے ہیں" - (ترمذی شریف)
جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف