درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف کی فضیلت

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر ہم درود *اپنی بھلائی، اپنے گناہوں کی بخشش، بلندی درجات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے حصول کی خاطر پڑھتے ہیں۔* ورنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درود کے محتاج نہیں۔ انہیں اللہ تعالی نے جو مرتبہ عطاء کیا ہے وہ اعلی مراتب میں سب سے اونچا ہے *١*- *درود پڑھنــا گناہوں سے معــافی، رحمتــوں کے نــزول اور درجات کی بلنــدی کا باعــث ہے* ✦ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مجھ پر ایک بار درود پڑھتا ہے۔ اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔ اس کے دس گناہ معاف فرماتے ہیں۔ اور ایک روایت میں ہے اس کے دس درجے بلند کرتے ہیں [سنن نسائی : ١٢٩٨] صحیح *٢*- *درود پـاک پڑھنے سے شفاعــت نصیب ہوگی* ✦ جو شخض صبح شام دس مرتبہ مجھ پر درود بھجتا ہے۔ قیامت کے روز اسے میری شفاعت نصیب ہوگی۔ [مجمع الزوائد: ١٧٠٢٢] *٣*- *روز قیامت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قــرب نصیـب ہــوگا* ✦ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ قیامت کے روز میرے سب سے زیادہ قریب وہ ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھجنے والا ہوگا [جامع الترمذی :٤٨٤] *٤- نـبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھجنے والے پر فرشتے درود بھجتے رہتے ہیں* ✦ سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے بسند مروی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تک کوئی مسلمان مجھ پر درود بھجتا رہتا ہے، فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں اب آدمی کی مرضی ہے کم دعائیں لے یا زیادہ [سنن ابن ماجہ ٩٠٧] صحیح *٥- سعــادت منــدی* ☜ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین، تابعین عظام رحمہم الله اور محدثین عظام رحمہم اللہ علیہ کتنے خوش بخت اور سعادت مند تھے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین سنتے اور بات بات پر درود پڑھتے تھے مثلا ✦سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ✦عن نبی صلی اللہ علیہ وسلم ✦رایت صلی اللہ علیہ وسلم ✦قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم *اور کتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو آج بھی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھتے، پڑھاتے لوگوں کو سناتے اور اس کو مشعل راہ بناتے انکی مجلسوں، محفلوں، اجتماعات ودروس اور خطبات سے* یہ ہی قال اللہ عزوجل اور قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دل نواز صدائیں بلند ہوتی ہیں *اور یہ عقیدہ رکھتے ہیں* نہ مکمل ہے وہ نماز جس میں درود نہ ہو ، نامنظور ہے وہ دعا جو درود سے خالی ہو ، بے برکت ہے وہ مجلس جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھجا جائے ✦ *٦* سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں۔ جب دو تہائی رات گزر جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھتے اور فرماتے: *لوگو! اللہ کو یاد کرو، اللہ کو یاد کرو،* کھڑکھڑانے والی آ گئی ہے اور اس کے ساتھ ایک دوسری آ لگی ہے، موت اپنی فوج لے کر آ گئی ہے۔ موت اپنی فوج لے کر آ گئی ہے میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں آپ پر بہت صلاۃ ( درود ) پڑھا کرتا ہوں *سو اپنے وظیــفے میں آپ پر درود پڑھنے کے لیے کتنا وقت مقرر کر لوں؟* آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جتنا تم چاہو میں نے عرض کیا چوتھائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے، میں نے عرض کیا: *آدھا؟* آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” *جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے*، میں نے عرض کیا دو تہائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے، *میں نے عرض کیا: وظیفے میں پوری رات آپ پر درود پڑھا کروں؟ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب یہ درود تمہارے سب غموں کے لیے کافی ہو گا اور اس سے تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں* گے [ جامع الترمذی ٢٤٥٧] صحیح ✦ سیدنا عبدالرحمن بن ابی لیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا *کیوں نہ تمہیں ( حدیث کا ) ایک تحفہ پہنچا دوں* جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا۔ *میں نے عرض کیا جی ہاں مجھے یہ تحفہ ضرور عنایت فرمائیے۔* انہوں نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا یا رسول اللہ! *ہم آپ پر اور آپ کے اہل بیت پر کس طرح درود بھیجا کریں؟* اللہ تعالیٰ نے سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہمیں خود ہی سکھا دیا ہے۔ *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یوں کہا کرو « اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ »* اے اللہ اپنی رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جیسا کہ تو نے اپنی رحمت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آل ابراہیم علیہ السلام پر۔ بیشک تو بڑی خوبیوں والا اور بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! برکت نازل فرما محمد پر اور آل محمد پر جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آل ابراہیم پر۔ بیشک تو بڑی خوبیوں والا اور بڑی عظمت والا ہے۔ *[صحیح بخاری ٣٣٧٠]
جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف