درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

نبی اکرم مُحَمَّدْﷺپردرود پاک ﷺ بھیجنے سے نور، روشنی اور دلوں کو شفا حاصل ہوتی ہے. صَلَّ اللّٰہُ عَلیٰ مُحَمَّدْﷺ

نبی اکرم مُحَمَّدْﷺپردرود پاک ﷺ بھیجنے سے نور، روشنی اور دلوں کو شفا حاصل ہوتی ہے. صَلَّ اللّٰہُ عَلیٰ مُحَمَّد درود شریف کے اندر ایک پورا نظام پوشیدہ ھے… ھم اپنی لغت میں اسے ’’ نظام محبت‘‘ اور ’’ نظام رحمت‘‘ کہہ سکتے ھیں… صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم درودشریف پڑھتے ھی یہ پورا نظام حرکت میں آ جاتا ھے… مختصر طور پر اس نظام کو سمجھ لیں… درودشریف پڑھنے والے نے … اللہ تعالیٰ سے محبت کا ثبوت دیا… کیونکہ درودشریف پڑھنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ھے… یہ ھوئی پہلی محبت… صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم درود شریف پڑھنے والے نے حضور اقدس ﷺ سے محبت کا ایک حق ادا کیا… یہ محبت ایمان کے لئے لازمی ھے… جب تک رسول اللہ ﷺ کی محبت … ھمیں ھر چیز سے بڑھ کر حاصل نہیں ھو گی… اس وقت تک ھمارا ایمان کامل نہیں ھو سکتا… اعتبار والا ایمان وھی ھے جس میں حضور اقدسﷺ سے محبت… سب سے بڑھ کر ھو… ھمیں حضور اقدس ﷺ کی ظاھری صحبت حاصل نہیں ھوئی … مگر ھم آپ ﷺ کی محبت تو پا سکتے ھیں… یہ محبت ھمیں جس قدر زیادہ نصیب ھو گی اسی قدر ھمارے دل میں… آپﷺ کی زیارت، شفاعت، صحبت اور تذکرے کا شوق بڑھے گا… درودشریف میں بندہ اپنی اسی محبت کا اظہار کرتا ھے… تو یہ ھوئی دوسری محبت… ھم نے محبت سے درود شریف پڑھا تو… درودشریف کی خدمت پر مامور ملائکہ نے اسے محبت سے اُٹھایا اور سنبھالا … ان عظیم ملائکہ یعنی فرشتوں کے عجیب و مختلف حالات حدیث شریف کی کتابوں میں آئے ھیں… یہ معزز فرشتے درود شریف کو اُٹھانے ، سنبھالنے اور پہنچانے کی خدمت انجام دیتے ھیں … بہت تیزی اور محبت سے سر انجام دیتے ھیں… فرشتوں کو درودشریف سے محبت ھے… اس کا ثبوت قرآن مجید میں موجود ھے… یہ ھوئی تیسری محبت پھر اللہ تعالیٰ نے ایک وسیع طاقت اور سماعت رکھنے والا ایک فرشتہ (ایک روایت میں دو فرشتے )مقرر فرما رکھا ھے… جو درودشریف پڑھنے والے کو … بڑی محبت بھری دعاء دیتا ھے اور کہتا ھے ’’ غفرانک اللّٰہ ‘‘… اللہ تعالیٰ تیری مغفرت فرمائے… فرشتے کی اس دعاء پر دیگر فرشتے آمین کہتے ھیں … اور اللہ تعالیٰ اس دعاء کو قبول فرماتا ھے… یہ ھوئی چوتھی محبت… فرشتوں نے یہ درودشریف حضور اقدسﷺ تک… درود شریف پڑھنے والے کی ولدیت کے ساتھ پہنچا دیا کہ… یا رسول اللہ ﷺ ! فلاں بن فلاں نے آپ پر صلوٰۃ و سلام بھیجا ھے… آپﷺ اس صلوٰۃ و سلام کا محبت کے ساتھ جواب ارشاد فرماتے ھیں … سبحان اللہ! حضرت آقا مدنی ﷺ کا جواب … آپ ﷺ کی ھمارے لئے دعاء رحمت… اور ھمارے لئے سلام … یہ ھوئی پانچویں محبت… اب ان پانچ محبتوں کے بعد… محبت کے مئے خانہ کا اصل دور شروع ھوتا ھے … وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ توجہ خاص فرماتاھے… اور پھر اس بندے پر محبت اور رحمت کی بارش فرما دیتاھے… دس خاص رحمتوں کا نزول… دس درجات کی بلندی … دس گناھوں کی معافی… اور معلوم نہیں کیا کیا انعامات… تو زمین سے لے کر عرش تک… کیسا زبردست ’’ نظام محبت و رحمت ‘‘ متحرک ہو گیا… اب جس بندے کو یہ نعمت نصیب ہوئی… اس کا کون سا مسئلہ ھے جو حل نہیں ھو گا اور کون سی پریشانی ھے جو دور نہیں ھو گی… صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم

جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف