درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_واصحابہ_وبارک_وسلم

انسان کے چاہے جتنے مرضی نیک اعمال ہوں بلکہ یہ کہنا درست ہوگا کہ اگر انسان اپنے نیک اعمال کے پہاڑ ہی کیوں نہ کھڑے کر دے لیکن روز قیامت جب تک میرے پیارے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم اسکی شفاعت نہیں فر مائیں گے وہ جنت میں جا ہی نھی سکتا اور اس دن صرف میرے پیارے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت ہی اللّٰہ پاک قبول فرمائیں گیں اور پیارے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت حاصل کرنے کا آسان سا حل ہے کہ آپ درود شریف کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں بلکہ اپنے اوپر یہ فرض کر لیں کہ جو مرضی ھو جائے درود شریف کے لیے ضروری وقت نکالیں گے ۔جب آپ روزانہ درود شریف پڑھ کر بارگاہ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنی حاضری لگوایا کر یں گے تو میرا یہ ایمان ہے کہ ایک نہ ایک دن بارگاہ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے اپکو ضرور جواب دیا جائے گا اور جس دن میرے پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ایک بار اپنی نظر کرم آپکی طرف فرما لی تو آپکی دنیا کیا آپکی آخرت بھی سنور جائے گی۔ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالیشان ایک مومن کے لیے حرف آخر ھے اور جب نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم خود فرما رہے ہیں کہ جو بندہ دن میں ایک ہزار بار درودشریف پڑھے گا وہ روز قیامت میرے ساتھ جنت میں اس طرح داخل ہو گا کہ اسکا کاندھا میرے کاندھے کے ساتھ چھو رہا ھو گا۔ ابھی ایک مومن کے لیے ،ایک عاشق رسول کے لیے اس بڑھ کر کیا خوش نصیبی ہو سکتی ہے کہ وہ جان سے پیارے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ھی جنت میں داخل ہو ۔پیارے بھائی آپ سے ھاتھ جوڑ کر التجا ہے 🙏🙏🙏🙏🙏 کہ درود شریف پڑھنے کو اپنی زندگی کا حصہ بلکہ اپنے ایمان کا حصہ بنا لیں اور دوسروں کو بھی درود شریف پڑھنے کی دعوت دیں ۔درود شریف ایک خزانہ ہے ،ایک اچھائی کا دروزاہ ھے جو بھی آپکی دعوت سے درود شریف پڑھنے پر لگ گیا اپکے لیے روز قیامت تک صدقہ جاریہ ھو جائے گا اور آگے اس بندے کی دعوت سے روز قیامت تک جو بھی درود شریف پڑھے گا اپکو اسکا بھی اجر ملتا رہے گا ۔ابھی آپ خود اندازہ لگا لیں کہ اس بڑھ کر بھی کوئی اچھا کام ھو سکتا ھے ۔۔1000 درود شریف پڑھنے کا مطلب ھمارے نامہ اعمال میں 10000 نیکیوں کا اضافہ ،ھمارے 10000 گناہوں کی معافی اور 10000 درجات کی بلندی اور یہ اجر صرف ایک بار ہی نہیں ھے بلکہ آپ جب بھی 1000 درود شریف پڑھیں گیں اللّٰہ پاک اپکو یہ اجر عظیم ضرور عطا فرمائیں گیں اور یہ تو وہ اجر ھے جو اپکو اس وقت بھی ملے گا اگر آپ غفلت سے درود شریف پڑھیں گیں اور اگر آپ صدق دل ،محبت سے اور خلوص دل سے درود شریف پڑھیں گیں تو اسکا اجر انسان کی سوچ سے بھی بڑھ کر ھے صرف میرا اللّٰہ پاک ہی ایسے عاشق کو اجر عطا فرمائے گا ۔ابھی بات کرتے ہیں اپ 1000 درود پاک ایک دن میں کس طرح پڑھ سکتے ہیں اسکا آسان سا حل ہے آپ جب گھر سے مسجد کی طرف نماز کے لیے نکلیں ،،جب اپنی ڈیوٹی کے لیے نکلیں یا بازار میں خریداری کے لیے نکلیں آپ اپنے ھاتھ میں تسبیح پکڑ لیں یا ایک عدد ٹیلی کاؤنٹر لے لیں اور اپنے اس وقت کو درود شریف پڑھ کر قیمتی بنائیں یا پھر ہر نماز کے بعد صرف 200 بار درودشریف پڑھنا اپنے اوپر فرض کر لیں ایک دن ایسا آئے گا کہ درود شریف خود آپکی زندگی کا حصہ بن جائے گا اللّٰہ پاک آپکی تمام دعائیں بن مانگے ہی قبول فرما لے گا اور آپکے سارے کاموں کا زمہ اللّٰہ پاک خود لے گا اور وہ آپکا اور میرا کا میابی کا دن ھو گا
جب درود پاک پڑھتے پڑھتے تعداد کی کثرت ہوجاۓ گی تو پھردرود پاک پڑھنے والی روح کا سرکار دو عالم صلی اللّہ علیہ والہ وسلم کی مقدس مجلس میں آنا جانا ہوجاۓ گا وہ روح کی آنکھ سے نبی اکرم صلی اللّہ علیہ والہ وسلم کی یاد میں گم ہوجاۓ گااور جوں جوں ان کی محبت میں زیادہ محو ہوگااس نسبت سے اس کی روح پر انوارات الہیہ کا نزول ہوگا اور دن بدن اس پر رحمت خداوندی بڑھتی جاۓ گی حتی کہ ایک ایسا وقت آۓ گا کہ وہ اپنے گرد نور کا بحر بیکران محسوس کرے گا اور اس بیکران مین درود پاک پڑھنٕے والے کی روح غوطہ زن ہو کر روحانیت سے مالامال ہو جاۓ گی ان شاءاللہ ❤درود پڑھنے والوں پر اللہ کی رحمت بارش کی طرح برستی ہےدرود شریف پڑھنے والوں پر حضورﷺ کی خاص نگاہ کرم ہوتی ہے درود شریف پڑھنے والوں کو فرشتے دعا دیتے ہیں ۔درود شریف پڑھنے والوں سے آفات اور بلیات مصاٸب اور مشکلات دور رہتی ہیں درود شریف پڑھنے والے اللہ کی رحمت کے حصار میں ہوتے ہیں۔درود شریف پڑھنے والے گرنے سے ٹوٹنے ڈوبنے سے بہنے سے بہکنے سے بھٹکنے سے محفوظ رہتے ہیں درود شریف پڑھنے والوں کا تعلق آقاﷺ سے جڑا رہتا ہے درود شریف والوں کو فیضِ محمدی براہ راست مدینہ پاک سے ملتا ہےدرود شریف پڑھنے والے کبھی کسی کے محتاج نہیں - اورمقابلہ ہی کرنا ہے تو درودِ پاکــ پڑھنے کی دوڑ میں کیجیے۔ درودِ پاکــ پڑھنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جائیے اِس قدر درودِ پاکــ پڑھئیے کہ فرشتوں کو بھی آپ پر رشک آئیں۔ جہاں بھی ہیں سب کو دعوتِ درود دیجیے اگر آپ ناں بھی رہے تو آپ کے پیچھے کوئی درود پڑھنے والا ہو جس کو آپ نے اِس عظیم کام کی دعوت دی تھی تو آئیے ناں سب کو دعوتِ درود دیتے ہیں ویسے بھی تو اِدھر اُدھر وقت گزار رہے ہیں تو کیوں نہ اِس قیمتی وقت کو آقا الصلاۃ والسلام کی محبت میں درودِ پاکــ پڑھ کر اور دعوت دیں کر گزاریں "امتی جب نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھتا ہے تو وہ آپ ﷺ سے اتنا قریب ہو جاتا ہے جس کا تصور عقل انسانی سے محال ہے صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جدید تر اس سے پرانی
مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔
درود شریف ہر مرض کا علاج اس لیے ہے کہ اس کا پڑھنے والا براہ راست حضور نبی اکرم مُحَمَّدْﷺ سے توجہ حاصل کرتا ہے

درود شریف